وزیراعظم دباؤ میں آکر وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں ہٹائیں گے : شبلی فراز

usman-buzdar-and-elahi-shibli.jpg


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ عمران خان کسی بھی قسم کے دباؤ میں آکر عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کرینگے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے ممبران کو لاجز میں محصور کر دیا ہے، عمران خان کا استعفیٰ اپوزیشن کی بھول ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آصف زرداری کے ممبران پھسل رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کچھ ممبران نے شکایت کی ہے، ان کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ اسے توہین آمیز سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ ممبران سمجھتے ہیں ان کی پارٹیاں ان پر شک کر رہی ہیں، ابھی تو دس دن باقی ہیں دیکھئےان کے ساتھ کیا کیا ہوتا ہے، اتحادی مشکل وقت میں مشکل میں نہ ڈالیں۔


انہوں نے پیپلزپارٹی سے متعلق کہا کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، اب پتا چلا کہ ان کے والد آصف علی زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پرشک ہے، اسی لیے خط لکھنا پڑا، آرٹیکل 63 اے سے متعلق خط سے زرداری کی گھبراہٹ صاف ظاہر ہے۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جب ساری دنیا کو اس بات کا پتا ہے تو پھر وزراء حضرات کو ایسے الٹے سیدھے بیانوں کی قوالیاں کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟؟؟
جلتی پر تیل ڈالنے کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے . خاموشی سے ٢٨ مارچ کے معرکے کی تیاری کریں اور اپنا منہ بند رکھیں