وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھادیا

kashmir-UN.jpg


پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھادیا۔

شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا ذکر کیا ، بھارتی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کردیا،یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ملاقات میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کے لیے آواز اٹھانے پر بھی خراج تحسین پیش کیا، سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کا عزم دہرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی، بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، پاکستان میں حالیہ سیلاب، موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مقبوضہ کشمیر پر بات کریں گے،نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں وزیراعظم نے سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
aik baar phir?? When was the last time he did it?
And this was done in a one on one meeting with the secretary general....not in a public forum..