وزیراعظم عمران خان،فواد چوہدری مجھے غلط ثابت کریں : حامد میر کا چیلنج

hamid-mir-on-imran-khan.jpg


سینیئر تجزیہ کار حامد میر نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراطلاعات فواد چوہدری کو چینلج کرتے ہوئے کہا کہ میں بتاتا ہوں کہ آپ کی حکومت نے کون کون سے یوٹیوبر کو بڑے بڑے عہدے دیئے،نوٹیفکیشن باقاعدہ جاری کئے، پھر جب وہ وہاں نہیں چل سکے تو آپ نے ان کو بڑے بڑے چینلز پر بھرتی کروادیا۔

حامد میر نے کہا کہ وہ سب بھرتی کئے ہوئے آپ کی پارٹی اور حکومت کے پے رول پر کام کررہے ہیں،اور آپ ان کو پیسے دیتے ہیں،حامد میر نے واضح کیا کہ میں الزام نہیں لگارہا بلکہ دعویٰ کررہا ہوں، اور میں دونوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے غلط ثابت کریں۔


حامد میر نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پیکا آرڈیننس دوہزار سولہ میں بنا تھا، تو اس وقت آپ نے کہا تھا یہ فاشسٹ قانون ہے،اس وقت آپ نے ہماری آواز میں آواز ملائی تھی،ہم نے بھی اس وقت کہا تھا یہ فاشسٹ قانون ہے،اب اس فاشسٹ قانون کو ترمیم کرکے آگے بڑھارہے ہیں،اس کا مطلب یہ ہوا آپ بھی ایک فاشسٹ قانون کو مزید فاشسٹ بنا ریے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1498701284010074120
دوسری جانب حکومت پیکا آرڈینسس واپس لینے کیلئے مشروط تیار ہوگئی ہے،فیصلے کا مینڈیٹ پرویزالہٰی کو دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، موثر ریگولیشن پرکام کر رہے ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور ملاقات میں پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے آگاہ کیا،پرویز الہی اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان جو بھی معاملات طے ہوں گے حکومت ان پرعملدرآمد کرے گی۔