وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

1khaputinrabata.jpg

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسلامو فوبیا سے متعلق بیان دینے پر انہیں سراہا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات ہوئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا کیونکہ آزادئ اظہارکسی طور ہمارے رسولِ محترم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کا جواز نہیں ہوسکتا۔

https://twitter.com/x/status/1483002933973340163
ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن وہ پہلےمغربی رہنما ہیں جنہوں نے اہلِ اسلام کے اپنے محبوب پیغمبر ﷺ سے متعلق جذبات کے حوالےسے ہمدردی وحساسیت کا مظاہرہ کیا۔ میں نے روسی صدر کو اور روسی صدر مجھے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ تجارت اور منفعتِ باہمی کی بنیادوں پر استوار اشتراک کی دیگر جہتوں میں پیش قدمی پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام فوبیا کا چورن بکا نہیں اور نہی عمران خان عالمی اسلامی لیڈر بن کر ابھر سکا ہے ۔ جو ہوا بھری تھی وہ ایک ہی پنکچر سے نکل گئی اب اسٹیبلشمینٹ کی طرف سے دئیے گئے اس تھمب نیل (اسلامو فوبیا) پر کوی خاص زور نہیں دیا جارہا مگر عمران ابھی تک لگتا ہے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا شائد اس ربر سٹیمپ کی اب ضرورت نہیں رہی؟
ویسے کل ٹیکساس اور اس سے پہلے جو دھشت گردی ہوی وہ اسلامو فوبیا تھی؟