وزیراعظم عمران خان پر تنقید،مریم اورنگزیب اور شہزاد اکبر آمنے سامنے

6shahzadakabrmatyam.jpg

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے شہباز شریف پیشی سے متعلق دعوے پر شہزاد اکبر نے کرارا جواب دیدیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ثبوتوں کے ٹرک اور صندوقوں سمیت گمشدہ ہونے والے عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1478315010795397122
انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مریم اورنگزیب اگر عدالتی کارروائی کے بارے میں جھوٹ بولنے سے فارغ ہوگئی ہوں تو ذرا 2 لفظ مریم نواز کی نئی آڈیو لیک سے متعلق بھی ادا کریں۔

https://twitter.com/x/status/1478330100991074307
انہوں نے کہا کہ اس آڈیو لیک میں مریم نواز اور ن لیگ کے گورو صحافت پر مریم اورنگزیب کے ردعمل کو صحافی بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سینئر رہنما پرویز رشید کی ایک نئی آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ن لیگ پر تنقید کرنے والے صحافیوں پر الزامات اور نازیبا زبان استعمال کی جارہی تھی۔

آڈیو لیک میں جیو نیوز کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں صحافیوں کی گفتگو اور پینل میں شامل صحافیوں سے متعلق بات کی جارہی تھی کہ زیادہ تر صحافی اس پروگرام میں ن لیگ پر تنقید کرتے ہیں جبکہ ن لیگ کا موقف بیان کرنے والا کوئی صحافی اس پروگرام میں نہیں ہے۔