وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
WhatsApp-Image-2021-10-26-at-10.46.21-AM.jpeg

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔

وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کی صد سالا تقریبات پر مبارکباد دی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 4 دہائیوں کے دوران چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی بھی دی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی اور چین کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے انسداد کورونا امداد کو سراہا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جب کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل سےمتعلق بھی خصوصی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے چینی اقدام کو سراہا جب کہ دونوں رہنماؤں میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

الله کے اس نیک بندے کی عظمت کا اندازہ لگائیں کہ دنیا کا واحد حکمران ہے جو کسی دوسرے ملک کے لوگوں کی امداد کے لیے دنیا کے ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے . اسکی اس نیکی کے باوجود جب گمراہ افغانی بھارتیوں کے ایماء پر پاکستان کو گالی دیتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے
 
miafridi

He is not only doing this for Afghanis but stability in Pakistan(and the world) is also linked to stability in Afghanistan, so his actions are in the best interest of everyone.
 
Baadshaah

MPA (400+ posts)

الله کے اس نیک بندے کی عظمت کا اندازہ لگائیں کہ دنیا کا واحد حکمران ہے جو کسی دوسرے ملک کے لوگوں کی امداد کے لیے دنیا کے ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے . اسکی اس نیکی کے باوجود جب گمراہ افغانی بھارتیوں کے ایماء پر پاکستان کو گالی دیتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے

ارے بھئی یہ پیشہ ہے اس کا۔ بھیک مانگے بنا اس کو نیند نہیں آتی۔۔ اس میں کوئی عزت کی بات نہیں ہے کہ ملک کا وزیراعظم دنیا کے ہر در پر جاکر نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی بھیک مانگتا پھرے۔۔
 
Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
The two biggest thieves in history of Pakistan bankrupted the country.They stole money belonging to the state and built business empires around the world.This poor guy has to sort out the mess left by the thieves.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ارے بھئی یہ پیشہ ہے اس کا۔ بھیک مانگے بنا اس کو نیند نہیں آتی۔۔ اس میں کوئی عزت کی بات نہیں ہے کہ ملک کا وزیراعظم دنیا کے ہر در پر جاکر نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی بھیک مانگتا پھرے۔۔

کیا غریبوں کی جان بچانے اور انہیں خوراک اور صحت کی سہولیات بہم پہنچنے کیلیے بقول آپکے اسکا یہ پیشہ آپکے ان پیشہ ور چوروں.... بے نظیر اور زرداری کے غریبوں کا پیسہ لوٹنے کے پیشے سے اور آنسہ بلاول کے گل خان اور ڈیوڈ کے بستروں کو گرم کرنے کے پیشے سے بہتر نہیں ؟؟؟