وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپوزیشن رہنماؤں کا سخت ردعمل

15%DB%81%D9%BE%D9%BE%DB%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1%DB%8C%DB%81%D9%86%D8%B1%D8%B9%D8%B3%D9%BE%DB%81%D9%86%D8%B3%D8%B9.jpg

وزیراعظم عمران خان کے ملک سے غداری سے متعلق بیان پر اپوزیشن کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ردعمل آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے اس بیان کو عوام سے نوکری میں توسیع کی درخواست قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نوکری نوٹس پیریڈ پر چل رہی ہے تو انہیں شہباز شریف کی یاد تو آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا بیان ایک ہارے ہوئے،نالائق اور چور ثابت ہونےوالے شخص کے جذبات کا اظہار تھا، عمران خان صاحب اب گھبرانے کا نہیں گھر جانے کا وقت ہے، چار سال میں عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو آج نواز شریف اور شہباز شریف نہ کرنا پڑتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ مسکراتا رہے گا اور عمران خان ہمیشہ روتا رہے گا، شہباز شریف نے قوم کی دعائیں لیں جبکہ عمران خان نے بددعائیں لی ہیں، عمران روئیں، چیخیں، پیٹیں جو مرضی کریں ان کے گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پہلے فرمایا کرتے تھے کہ حکومت میں آگیا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا اب فرماتے ہیں کہ اگر حکومت سے نکالا گیا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ یہ شخص گذشتہ 25 برسوں سے ایسی ہی بہکی بہکی گفتگو کر رہا ہے پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو اس پر یقین کر لیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1485279011416981505
خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سُکیا ں بڑھکاں،عدلیہ بحالی تحریک میں گھر پولیس آئی تھی تو ننگے پاؤں 8فٹ اونچی دیوار پھلانگ کے بھاگ گیا تھا۔ آپ کے ارد گرد لوگوں کی بھیڑ چھٹ جائےگی انکے DNA میں مزاحمت نہیں یہ مہربانوں کی بدولت آپکے حمایتی ہیں۔ تمھارے ساتھ ہے کون؟‌ آس پاس تو دیکھو

https://twitter.com/x/status/1485294309775933442
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجما ن شازیہ مری نے بھی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج اقتدار سے باہر آئیں ان کے دائیں بائیں آگے پیچھے کوئی نہیں ہوگا، عمران خان صاحب نے آج ٹی وی چینل پر فرمائشی پروگرام کی میزبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں صرف عمران خان خود غربت کی لکیر سے اوپر آئے ہیں، اقتدار سے باہر آنے کے بعد عمران خان کو غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام کا سامنا کرنا ہوگا، انہوں نے مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک کیا خود بھی اس کیلئے تیار رہیں۔

شازیہ مری نےکہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے مگر ملک کا حشر نشر کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، 27 فروری کو عوام حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اکبر ایس بابر اور احمد جواد نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

اپوزیشن چوروں لٹیروں کا ٹولا
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
ابھی تو بات ہی کی ہے ابھی سے چیخیں نکلنی شروع ہو گئیں خان کو تر نوالہ سمجھ لیا تو رفع حاجت بھی بھول جاؤ گے