وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی ختم کرنیکی باضابطہ منظوری دیدی

cpei11hh1.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پرسی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی منظوری دے دی جو چین کی رضامندی سے مشروط ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے اربوں ڈالر کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

مذکورہ فیصلہ 2ماہ قبل وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے بھیجی گئی اس سمری کی بنیاد پر کیا گیا جس میں سی پیک اتھارٹی کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو اپنے قیام سے ہی متنازع ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سی پیک کے مفاد میں ہے کہ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کو تحلیل کر دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چین کو سب سے پہلے اعتماد میں لیا جائے کہ سی پیک اتھارٹی کی تحلیل سے یہ تاثر نہ لیا جائے کہ پاکستان سی پیک منصوبے کو رول بیک کر رہا ہے۔ چینی حکام کی رضامندی کے بعد سی پیک اتھارٹی ایکٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چین نے سی پیک کے نفاذ کے طریقہ کار کے بارے میں پاکستان کے اندرونی فیصلہ سازی میں مداخلت نہیں کی اور ماضی میں اس کا نام ایسے لوگوں کو بے اثر کرنے کے لیے غلط استعمال کیا گیا جو سی پیک اتھارٹی میں فوجی بالادستی کے حق میں نہ تھے۔

سی پیک اتھارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی پرانی پالیسی کے مطابق ہے جس کے مطابق وہ مذکورہ اتھارٹی جیسے متوازی سیٹ اپ کے قیام کے حق میں نہیں ہے۔ وفاقی وزیراحسن اقبال اس حوالے سے کہتے ہیں کہ سی پیک اتھارٹی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد میں رکاوٹ بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وزارت منصوبہ بندی سہولت کار کا کردار ادا کرے گی جبکہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد متعلقہ وزارتوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ حکومت پرانے ادارہ جاتی انتظامات کو بحال کرے گی جس نے 2014 سے 2018 کے درمیان سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد میں مدد کی۔
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
I don't think China is happy with regime change conspiracy at all.
China normally don't interfere in Pakistan guttar.Kachra politics..But this time they also concerns what going on in Pakistan..
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی ، یہ حرامی نہیں رکنے والے ، بس پاکستانیوں سمجھ لو کے تمہارا ویرانیوں کا دور ،یہ باجوہ اور گنجے اپنے ہاتھوں سے شروع کر کہ جا رہے ہیں
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
if the intentions are to accelerate the work and reduce unnecessary delays, then it is a good decision. It was only made to make sure that FOUJ can adjust some of their Haraamis there after their retirement.
 
Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Don't know the clandestine reasons, but the end result will not be good for the country if taken by well known Kleptocrats.
 
alis

MPA (400+ posts)
cpei11hh1.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پرسی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی منظوری دے دی جو چین کی رضامندی سے مشروط ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے اربوں ڈالر کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

مذکورہ فیصلہ 2ماہ قبل وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے بھیجی گئی اس سمری کی بنیاد پر کیا گیا جس میں سی پیک اتھارٹی کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو اپنے قیام سے ہی متنازع ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سی پیک کے مفاد میں ہے کہ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کو تحلیل کر دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چین کو سب سے پہلے اعتماد میں لیا جائے کہ سی پیک اتھارٹی کی تحلیل سے یہ تاثر نہ لیا جائے کہ پاکستان سی پیک منصوبے کو رول بیک کر رہا ہے۔ چینی حکام کی رضامندی کے بعد سی پیک اتھارٹی ایکٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چین نے سی پیک کے نفاذ کے طریقہ کار کے بارے میں پاکستان کے اندرونی فیصلہ سازی میں مداخلت نہیں کی اور ماضی میں اس کا نام ایسے لوگوں کو بے اثر کرنے کے لیے غلط استعمال کیا گیا جو سی پیک اتھارٹی میں فوجی بالادستی کے حق میں نہ تھے۔

سی پیک اتھارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی پرانی پالیسی کے مطابق ہے جس کے مطابق وہ مذکورہ اتھارٹی جیسے متوازی سیٹ اپ کے قیام کے حق میں نہیں ہے۔ وفاقی وزیراحسن اقبال اس حوالے سے کہتے ہیں کہ سی پیک اتھارٹی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد میں رکاوٹ بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وزارت منصوبہ بندی سہولت کار کا کردار ادا کرے گی جبکہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد متعلقہ وزارتوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ حکومت پرانے ادارہ جاتی انتظامات کو بحال کرے گی جس نے 2014 سے 2018 کے درمیان سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد میں مدد کی۔
Wardaatain karna mushkil tha. ab majbori hai.
 
Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
CPAC authority was like one window for all paperwork. Dissolving authority will increase the hassle of investors therefore less interest.