وزیراعظم کا سولر ٹیکنالوجی کی قیمت کم کرنے کیلئے ریلیف دینے کا اعلان

solr-pakistan-tax.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے نہیں آیا، تاجروں، صنعتکاروں سے مسائل کے حل پر بات کرنے آیا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا اور ڈیڑھ ماہ قبل حلف لیا تو ڈالر 189 روپے پر تھا، 4 سال میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر جاتی حکومت نے تیل سستا کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں پچھلی حکومت نے 22 ہزار روپے کے قرض لیے، جو سپورٹ لاڈلے کو ملی، ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا۔ اپنی بدترین بدانتظامی کے بعد لوگوں کو غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹے گئے۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ایک دوست ملک نے پاکستان کے قرض واپسی کی مدت آگے بڑھادی ہے۔ اس ملک کا نام نہیں بتاؤں گا لیکن اس نے قرض رول اوورکرنے کی پیشکش خود کی، میں نے دوست ملک کاشکریہ ادا کیا، شرم آرہی تھی کہ کس منہ سے پہلی گفتگو میں کہیں کہ کشکول لےآئے۔

انہوں نے سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے صنعت کاروں سے تجاویز بھی مانگیں۔
 
shafali

Chief Minister (5k+ posts)
نقلی وزیراعظم کے نقلی اعلان۔ ملکی مسائل کا حل یہ اعلان نہیں بلکہ امپورٹڈ حکومت کی چھٹی ہے۔
 
s.shahid

MPA (400+ posts)
وزیراعظم نے کہا اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا اور ڈیڑھ ماہ قبل حلف لیا تو ڈالر 189 روپے پر تھا، 4 سال میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر جاتی حکومت نے تیل سستا کردیا۔

When would sharif;s start speaking the truth?

Dollar was 124 when PTI came and was 177, a day before VONC was tabled.

Petrol prices were lowered more than a week before VONC was tabled.

  • Like
Reactions: Kam

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
So instead of sorting out the already huge financial problems of Pakistan, they have added to it by giving more subsidies? What a bunch of clowns.
The whole issue was virtually sorted when IK made a deal with Russia for cheap oil and gas but these crooks didn't want that to happen. Their handlers don't want to see Pakistan ever become independant and financially well off.
 
Kam

Minister (2k+ posts)
وزیراعظم نے کہا اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا اور ڈیڑھ ماہ قبل حلف لیا تو ڈالر 189 روپے پر تھا، 4 سال میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر جاتی حکومت نے تیل سستا کردیا۔

When would sharif;s start speaking the truth?

Dollar was 124 when PTI came and was 177, a day before VONC was tabled.

Petrol prices were lowered more than a week before VONC was tabled.

certified liars.
 
FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
On 18th august the dollar was 122.

On march 7 dollar was 177.

On may 31 2018 the real effective exchange rate was 120 , which means that rupee was overvalued by around 20 percent. The real value then was 138.