وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط،تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

khan-pp%20lt.jpg


وزیراعظم عمران خان نے ستائیس مارچ کو جلسے میں بتایا کہ ان کی حکومت گرانے کیلئے عالمی سازشیں ہورہی ہیں، جبکہ دھمکی آمیز خط بھی موصول ہوا ہے، خط کے پیچھے کتنی سچائی ہے اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے،ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے سپریم کورٹ سے تحقیقات کیلئے درخواست دائرکردی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دیا جائے،اس خط کے حوالے سے عوام کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے،دھمکی آمیزخط متعلقہ سول اورفوجی قیادت کوبھجوا کرتحقیقات کروائی جائیں،دھمکی آمیزخط انتہائی حساس اورسنجیدہ معاملہ ہے۔

گزشتہ روز پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ خط 7 مارچ کو موصول ہوا، جیسے ہی خط ملا تحریک عدم اعتماد بھی فوری پیش کردی گئی،خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے،دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہمیشہ سے حکومتوں پر اثر انداز ہوتی آئی ہیں مگر وہ کسی کے سامنے نہیں جھکيں گے۔

گزشتہ روز ہی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والے خط ميں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کامياب نہيں ہوتی ہے تو اس کے نتائج خوفناک ہوںگے،جس سے واضع تھا کہ عدم اعتماد کی تحريک ميں بيرونی ہاتھ بھی ہے۔

اسدعمر نے مزید بتایا تھا کہ حکومت نے یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ شئیرکرنے پررضامندی ظاہر کی ہے،واضع قوانين ہيں کہ يہ راز کس کے ساتھ شيئر کيےجاسکتےہيں، ہماراخیال ہےکہ اگر کسی کو شک ہے تو ہم مراسلہ چيف جسٹس کودکھاسکتےہيں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چيف جسٹس آف پاکستان سے بطور چيف جسٹس يہ مراسلہ شيئرنہيں کرناچاہتے بلکہ پاکستان کے بڑے ہونے کی حیثیت سے شئیر کرنا چاہتے ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
lol, IK ne to pehle hi CJSC ko letter ki copy dene ka keh dia tha... oos per to sab ki cheekhain nikel gai thin

عمران نے ایک ایک چہرے کو ایکسپوز کیا ہے اور اگر حکومت سے باہر آیا تو وہ مزید گندے چہروں کو بھی آشکارا کریگا۔۔