وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

16pmandroonkahanoi.jpg

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم نے دورہ چین کے حوالے سے پارٹی رہنماوَں کو اعتماد میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی خالد منصور نے دورہ چین اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے دورہ چین کے حوالے سے پارٹی رہنماوَں کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے ترجمانوں کو دورہ چین پر زیادہ سے زیادہ بات کرنے کی ہدایت کی۔

خیبر پختونخوا میں شکست کے بعد وزیراعظم نے جیت کے لئے پر عزم ہیں، پارٹی کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنےکی ہدایت دے دی۔


اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا اور پاکستان کوصنعتی شعبے اور زراعت کے فروغ میں مکمل تعاون فراہم کرےگا، چین اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ،پاکستان عالمی سطح پر خود کو منوا رہا ہے، پذیرائی مل رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جلد ہی روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقامی طور پر چوروں لٹیروں کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں، اپوزیشن سیاست میں لگی ہے، اچھا ہوا کہ سارے چور اکٹھے ہورہے ہیں، پہلے ہی کہا تھا ان کا احتساب ہوگا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا کہ شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کے ڈیپازٹ کا یاد کرائیں، شہباز شریف سے جواب لیں کہ یہ پیسے کہاں سے آئے۔