وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد کم ہونے لگا؟

imran-khan.jpg


پاکستان کے عوام مہنگائی سے سخت پریشان،عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر کردیا اظہار عدم اطمینان،جی ہاں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں سے عوام سخت ناراض ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر بھروسہ نہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے،جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی پالیسیوں کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا جس میں جولائی 2021ء میں 38؍ فیصد افراد نے معاشی بحران سے نکلنے کے وزیراعظم کے دعوے کو صرف دعویٰ ہی قرار دیا تھا اب یہ تعداد بڑھ کر 57 فیصد ہوچکی ہے۔

عوام کاکہنا ہے کہ معیشت کی بحالی کا وزیراعظم کا دعویٰ قابل اعتبار نہیں رہا،جولائی 2021 کے سروے میں وزیراعظم کے بیان پر 17 فیصد نے اعتماد کا اظہار کیا تھا، اب یہ تعداد کم ہوکر صرف سات فیصد رہ گئی،جولائی میں معاشی سمت درست نہ سمجھنے والوں کی شرح 56 فیصد تھی اور تعداد میں 19 فیصد کا اضافہ ہوگیا، 77 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

پلس کنسلٹنٹ کی سہہ ماہی سروے رپورٹ کے مطابق 18سو سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔یہ سروے 4اکتوبر سے11 اکتوبر 2021 کے درمیان کیا گیا،سروے میں جولائی میں معاشی سمت درست نہ سمجھنے والوں کی شرح 56 فیصد تھی جب کہ موجودہ سروے میں اس میں 19فیصد کا اضافہ ہوگیااور یہ 75فیصد ہوگئی،معاشی سمت کو درست سمجھنے والوں کی شرح جولائی میں 43 فیصد تھی جو اب 24فیصد رہ گئی،موجودہ سروے میں معاشی سمت کو غلط کہنے والوں کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 79فیصد نظر آئی ۔ سندھ میں 73 فیصد، خیبر پختونخوا میں 67فیصد جبکہ بلوچستان میں 59فیصد نے حکومتی معاشی سمت کو غلط کہا۔

سہ ماہی رپورٹ میں جولائی میں 92 فیصد پاکستانیوں نے جبکہ اب 98فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی میں اضافے کا شکوہ کیا،سروے میں77فیصد افراد نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔35 فیصد نے کرپشن ، 25فیصد نے بیروزگاری ، 11 فیصد نے لوڈ شیڈنگ جبکہ10فیصد نے اخراجات پورا نہ ہونے کو پاکستان کے اہم مسائل میں شامل کیا، 61 فیصد افراد نے موجودہ خراب مالی حالات کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ڈالتے ہوئے ناقص پالیسیز پر تنقید کی،

جبکہ 30فیصد نے سابقہ حکومتوں کی جانب سے قرضے پر بھی شدید تنقید کی،53 فیصد افراد مشیر خزانہ شوکت ترین کی کارکردگی کو بھی ناقص قرار دیا۔
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کچھ بھی کر لے پر جیو کے سروے میں ہمیشہ ن لیک اور بلو موری سے کم تر ہی رہے گا
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Its a sad reality , there was no preparation and there was no plan and final nail in the coffin was shokat tarin.

Continued on with usman buzdar for 3 years despite punjab converting into a big dump. Two more years and PTI wont even be able to win 30 seats. Shahbaz shareef is a strong PM in waiting despite being corrupt to the core only because the PTI government failed.