وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا یا نہیں؟ بشیرمیمن کی قلابازیاں

bashi1121h1.jpg

کیا واقعی سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو باتھ روم میں بند کیا ؟ بشیر میمن کی مختلف ٹاک شوز میں قلابازیاں

ڈاکٹر شہبازگل نے بشیرمیمن کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گزشتہ روز دعویٰ متضاد دعوے کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا یا نہیں۔

بشیرمیمن کا کلپ شئیر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے نے لکھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اعظم خان کے دفتر میں ایک فل ریٹائرنگ روم تھا، لیکن باتھ روم کوئی نہیں تھا،یہ کہہ رہے ہیں ریٹائیرنگ نہیں تھا باتھ روم تھا،حد ہے جھوٹ کی بھی۔
https://twitter.com/x/status/1577855485490995201
بشیرمیمن نے سما نیوز کے پروگرام میں کہا تھا کہ مجھے بند نہیں کیا گیا تھا ہوا یہ کہ اس وقت کے وزیر اعظم نے مجھے خواجہ آصف سے متعلق بات کرنے کے لیے بلایا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان نے لیگی نائب صدر مریم نواز سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی تو وہ غصے میں آگئے،اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا اور سخت زبان استعمال کی۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو،وہ مجھےغصے پر قابو پانے کا کہتے رہے۔

لیکن وہ ڈان نیوز کے پروگرام میں کہتے ہیں کہ ہم باتھ روم کی طرف چل پڑے جبکہ شہبازگل کے بقول اعظم خان کے ریٹائرنگ روم میں کوئی باتھ روم نہیں ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس ممیمنے کے ساتھ جو بدفعلی ہوئی اس میمنے گشتی کے بچے کی تنظیم بھی پھاڑ دی یہ تو زیادتی ہے اس گشتی کے بچے میمنے کے ساتھ اب اس گشتی کے بچے ممیمنے کو اپنے مونہہ سے ہگنا پڑتا ہے