وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس کام کر گیا، اغوا ہونے والی چاروں بہنیں بازیاب

police%20opl.jpg


لاہور پولیس نے فیکٹری ایریا سے اغوا ہونے والی چاروں بہنوں کو بازیاب کرا لیا، پولیس حکام کے مطابق چاروں بہنوں کو ان کا باپ اپنے ساتھ لے گیا تھا، واقعے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے فوری نوٹس لیا تھا۔

مغوی بچیوں کی والدہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کے حقیقی باپ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی گئی، بچیوں کے اغوا سے متعلق ان کی والدہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں شبہ ظاہر کیا تھا کہ بچیوں کوان کا والد اغوا کر کے لے گیا ہے۔

خاتون نے پولیس کو بتایا تھا کہ ڈیڑھ سال سے شوہر کےساتھ ناراضگی چل رہی ہے، ناراضگی کے بعد شوہر سےالگ ہوئی تھی۔ نجی کمپنی میں کام کرتی ہوں کام کر کے واپس آئی تو بچیاں غائب تھیں۔ اب میرے شوہر کا موبائل فون بند ہے، شبہ ہے اسی نے بچیوں کو اغوا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیکٹری ایریا سے اغوا ہونے والی 4 سگی بہنوں کی بازیابی پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچیوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی، فوری کارروائی پر پولیس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
 
Last edited by a moderator: