وزیراعلیٰ کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونے بھی استعفیٰ دیدیا

bazen11.jpg


جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد اب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق عبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونےعہدےسےاستعفیٰ ددے دیا ، عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ سیکریٹری اسمبلی کے حوالے کردیا ہے ، سیکریٹری اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کااستعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کریں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے اسپیکرکو اسمبلی اجلاس کے بعد مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔

عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ جام کمال خان نے استعفیٰ دیکر پارٹی کو بچا لیا ہے۔ ہم ایک تجربہ کار وزیراعلیٰ سامنے لائیں گے جو ہر وقت عوام کی دسترس میں ہو گا۔

اس سے قبل عبدالقدوس بزنجوکی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونےکےبعدعدم اعتمادکی تحریک نمٹادی جبکہ عبدالقدوس بزنجو نے چودہ ستمبر کے بعد ہونے والی تعیناتیوں اور تبادلوں کو منسوخ کرنے کی رولنگ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دیدیا تھا ، گورنر بلوچستان نے استعفیٰ منظور کرلیاتھا جس کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی تھی۔