وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،فل کورٹ کیلئے حکومت کا پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

20hamzapeyirioosn.jpg

پنجاب میں حکمران اتحاد نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب میں حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جماعتوں نےکیا،اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سپریم کورٹ کے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق عبوری فیصلے پر پٹیشن دائر کی جائے گی۔


اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے کل صبح ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جائے گی ، جس کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم رہنما قانونی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ روانہ ہوں گے جہاں کیس کی سماعت فل کورٹ کے ذریعے کرنے، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر متعلقہ درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کرنے کیلئے درخواست دی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اس پٹیشن میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف ، ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی، بی این پی، اور بلوچستان عوامی پارٹی درخواست گزار ہوں گی جبکہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے رہنما یہ پٹیشن لے کر عدالت جائیں گے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
ملک کو وینٹیلیٹر پر لے جانے والی پی ڈی ایم اب خود آخری سانس لے رہی ہے ۔ جانے سے پہلے ہاتھ پاؤں تو ماریں گے لیکن اب کچھ نہیں ہو گا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
SC will reject this petition.A full court bench is not needed.There is no constitutional crisis.A three member bench can decide this case in ten minutes.I heard one former member of SCBA insisting that it is written in 63A that party head gives directions to members.This is a blatant lie because it is the parliamentary party leader who gives directions for casting votes.The member of SCBA is obviously pro PDM and also an idiot.How do these duffers become advocates?.He must have cheated in exams or used bribery.