وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے

6gillaniqurishi.jpg

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ملکی تشخص خراب کرنے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے استعفے کے معاملے پر اپنی تقریر میں تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نہ صرف کمپرومائیزڈ اور بکے ہوئے ہیں بلکہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے بھی چپکے رہیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے اس شدید تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں کسی کی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا مگر میں ملک کے وزیر خارجہ کی جانب سے اتنی گری ہوئی گفتگو کی توقع نہیں رکھتا تھا۔


انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں وفاقی وزیر کی جانب سے ایسی گفتگو سے سینیٹ کا تقدس پامال ہوا ہے،ایسی گفتگو سے ملک کا امیج خراب ہوتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم شاہ محمود قریشی کو مجھ پر کس چیز کاغصہ ہے، مجھے لگتا ہے شاہ محمود قریشی کو امید تھی کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میرا استعفیٰ منظور کرلے گی، پارٹی کی جانب سے میرا استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر شاہ محمود قریشی کو مجھ پر غصہ ہے۔

یادرہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدےسے استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے والے یوسف رضا گیلانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں یوسف رضا گیلانی کیسے سینیٹر بنے، اس حوالے سے ان کی اور ان کے صاحبزادے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں ایجنڈے کا معلوم نہیں تھا حالانکہ انہوں نے خود اور ان کے آفس نے دلاور خان سے رابطہ کرکے انہیں اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دیں، سینیٹر دلاور خان کہتے ہیں جب وہ اپوزیشن لیڈر کے دفتر میں پہنچے تو وہاں اندھیروں کا ڈیرہ تھا۔
 
Last edited:

pinionated

Minister (2k+ posts)
It is obvious that the government has some serious ? compromising audio, video etc. against Gilani and he is being blackmailed for it… I say, serves him right…
PS maybe it is the aftermath video of his earlier Sherry’s boob grabbing one