وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی گورنر راج کی مخالفت ؟

shhah-mehmod-qurashi-and-gvr-sindh.jpg


صوبے سندھ میں حکومت کی جانب سے گورنر راج کی صدائیں اٹھنے لگیں، لیکن وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر راج کی مخالفت کردی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہوں، آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہے میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں وہاں بھی اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے، پارلیمنٹ کے محافظوں کے ہاتھوں اگر پارلیمنٹ کو نقصان پہنچے تو یہی کہا جائے گا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے،ہر ممبر باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے،

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے ان توقعات کو ذہن میں رکھنا ہو گا جو حلقے کی عوام نے منتخب کرتے ہوئے، آپ سے وابستہ کیں، آج نوے کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرز سیاست کے خلاف میثاق جمہوریت لایا گیا تھا، میثاق جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ حکمرانوں کو آئین و قانون کی پرواہ نہیں،اقتدار بچانے کے لئے ہر ہتھکنڈا اپنایا جارہا ہے،سندھ میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں،وزیراعظم دھمکا رہا پارلیمان میں نہیں جانے دونگا،اسپیکر قومی اسمبلی جاننے لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں ہیں،جمہوریت توڑنے پر آرٹیکل چھ لگتا ہے۔

کراچی انصاف ہاوس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی پریس کانفرنس میں اراکین نے کہا تھا کہ ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں فوری گورنر راج لگایا جائے، گورنر راج آئین کا آرٹیکل 234 یعنی صوبائی حکومت غیر فعال ہوگی تو تمام اختیارات گورنر کے پاس ہونگے۔
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
ye wo harami hai jo har time sherwani mai phirta hai k kici time pm banne k jack lag jaye ga sajele jawana da kuta
 

Jasmine Afriday

MPA (400+ posts)
Its all fun and commedy now. I keep on laughing all the day. This funny idea to impose governor rule in Sindh to save cocaini from no confidence is a hell of fun. Get high on cocain Niazi and impose governor rule , you would see what happens next lol