وزیرخارجہ نے بیجنگ میں طلبا کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل کاافتتاح کردیا

5smqpottalchina.jpg

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے "پورٹل" کا افتتاح کر دیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ” پورٹل” کا مقصد پاکستانی طلباء اور چینی ماہرین کے مابین تکنیکی روابط کا فروغ ہے، بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پورٹل پاکستانی طلباء اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1490184510235090945
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ پورٹل جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1490212042816561152
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ یہ پورٹل پاکستانی طلبا اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1490319077461614593
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین جانے والے وفد میں وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔