وزیرقانون سچے ہیں یا اٹارنی جنرل عدالت میں دیئے گئے بیان میں بڑا تضاد

1ranasanjhota.jpg

وفاقی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے یکم دسمبر کو بیان دیا کہ وہ شہید ارشد شریف کے قتل پر تیار ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دیکھ چکے ہیں اور اس کے چیدہ نکات پر بھی ان کے ساتھ مشاورت کی جا چکی جبکہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر قانون نے ابھی رپورٹ نہیں دیکھی۔

نجی چینل اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف سوموٹو نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فی الحال وزیر قانون نے نہیں دیکھیں وہ دیکھ لیں پھر عدالت کے سامنے اسے پیش کیا جائے گا۔

تاہم وزیر قانون یکم دسمبر کو ایک بیان میں کہ چکےہیں کہ انہوں نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دیکھ لی ہے اور اس کے اہم نکات پر مشاورت بھی کر لی ہے۔ وزیر قانون یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ اس رپورٹ میں جو چیزیں سامنے آئی ہیں وہ صرف فیکٹ فائنڈنگ ہے نہ کہ تفتیشی رپورٹ یا حتمی نتائج ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عدالت میں دیئے گئے بیان پر بڑاتضاد سامنے آیا ہے جس سےسوال پیدا ہوا ہے کہ آخر رانا ثنا اللہ کس رپورٹ کی بات کر رہے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1600394720248750081
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
سارے حرام زادے ملے ہوئے ہیں اور قاتل بھی ہیں سب کو پھانسی کی سزادو