وزیرِ اعظم عمران خان کراچی گرین لائن بس کا کب افتتاح کرینگے؟

asaad-112231.jpg


کراچی میں گرین لائن بس سروس کب چلے گی؟ کب وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے؟ اسد عمر نے کراچی کے باسیوں کو خوشخبری سنادی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو اسی ماہ گرین لائن بس چلنے کی خوشخبری سنا دی۔ یہ خوشخبری انہوں نے بذریعہ ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیرِ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1467366423504818179
اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔دو ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔اگلے 10 دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا

https://twitter.com/x/status/1464840064492576771
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ گرین لائن بس سروس کیلئے 80 بسیں منگوالی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاسد عمر نے اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، اس سال اسلام آباد میں پانی کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔پاکستان کے 5 شہروں میں چند خاندانوں کا قبضہ رہا ہے، اسلام آباد اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام آرہا ہے۔