وزیر اعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں:پرویز الہی

pervez%20elahi-on-khan-masheer.jpg


مسلم لیگ ق کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے وزیراعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا،وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں،کیوں کہ وزیر اعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے،تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں، اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے پر تشویش ہے،اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی،وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں۔

چند اخبارات اور میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے،وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے، سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
چند اخبارات اور میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے،وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔
GEO JANG ki takleef kis kis ko nhn hy ?
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
خود ایک ڈکٹیٹر کی جوتیاں چاٹتا رہا ہے اسے پچیس سال تک حکومت کی خوشخبریاں دیتا رہا ہے اتنا دماغی ہوتا تو اسے پتا چل جاتا کہ بے نظیر کو بیت اللہ سے مروانے کے بعد اب ق لیگ کی ضرورت نہیں رہی الیکشن کے بعد اپنی دس سیٹیں دیکھ کر واویلا کرنے کی بجاے اسے پتا ہوتا کہ اب ق لیگ کو اپنے بازووں پر تیرنا ہے ورنہ ڈوب جاے گی
یہی سبق پی ٹی آی کیلئے بھی ہے