وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز سے معافی مانگ لی

7miftahsorryary.jpg

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آروائی نیوز کی ٹیم پر لیگی کارکنان کے حملے کے حوالے سے معافی مانگ لی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنما معذرت کرنے کیلئے اے آروائی نیوز کے دفتر پہنچ چکے ہیں ، میں بھی چاند نواب صاحب سے معذرت کرتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1520486880584024064
انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملے پر پارٹی کی سطح پر تحقیقات ضرور ہوں گی اور قصوروار افراد کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے، میں کراچی پہنچنے کے بعد چاند نواب کے گھر پر خود حاضری دوں گا۔

https://twitter.com/x/status/1520516331816329217
واضح رہے کہ کراچی میں اے آروائی نیوز کے دفتر کے باہر لیگی کارکنان کے احتجاج کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مشتعل مظاہرین نے اے آروائی نیوز کے نمائندے چاند نواب کو پکڑ کر انہیں زدوکوب کیا۔

مظاہرین نے اس دوران لائیو کوریج وین کو بھی نقصان پہنچایا اور اے آروائی نیوز کے خلاف شدید نعرے بازی کی، کارکنان پارٹی پرچم اور نواز شریف کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔

واقعہ کے بعد متاثر صحافی چاند نواب کا کہنا تھا کہ انہیں اندرونی چوٹیں آئی ہیں، مظاہرین نے ہمارے کیمرہ مین سے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہمیں مظاہرین سے بچایا۔