وزیر خزانہ کے دعوے سچ ثابت نہ ہوئے،زرمبادلہ کے زخائر میں کمی جاری

8migtaakdawaysaxhsabitnahoy.jpg

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام تر حکومتی دعوﺅں کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن نہیں ہو سکی، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ طے پا جانے کے باوجود دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالر نہ مل سکے، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.78 ارب ڈالر کی کمی ہونے کے بعد زرمبادلہ ذخائر صرف 14.06 ڈالر رہ گئے ہیں۔

پاکستان میں موجود سیاسی عدم استحکام ختم نہ ہونے کی وجہ سے دوست ممالک مدد کرنے کے حوالے سے شش وپنج کا شکار ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی بینک کے پاس 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 72 کروڑ کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) قرض بحالی اور سیلاب متاثرین کیلئے دنیا بھر سے ملنے والی امداد کے باوجود پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کی بڑی وجہ غیرملکی ادائیگیاں بتائی جا رہی ہیں۔

دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں جلد نیچے آ جائے گا، ملک کے ڈیفالٹ کرنے کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ پاکستا ن کے دیوالیہ ہونے کا تاثر تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف سے سیلاب کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے، اگلی ملاقات میں نئی شرائط پر بات کریں جس کے بعد ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہو گا اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو جائے گی۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
کوئی بھی سوال پوچھ جواب ہو گا سیلاب۔ ایکسپورٹ کیوں گر گئیں؟ سیلاب۔ مگر وہ تو سیلاب سے پہلے ہی گری ہوئی تھیں - سیلاب