وزیر دفاع پرویز خٹک کو بڑا جھٹکا،بھانجوں نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

6%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D9%86%D8%AC%D8%A7.jpg

وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجے جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیرمقام نے شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر دونوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے ، اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے، مرکز اور صوبہ میں عوام نے موجودہ حکومت کی کارکردگی دیکھ لی ہے، پاکستان ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، تنخواہوں کے لئے بھی بھیک مانگی جارہی ہے، پورا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیاہے۔


امیر مقام نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جھوٹ کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، پی ٹی آئی نے انتخابی وعدوں کی نفی ہے، فارن فنڈ کو سامنے نہ لانے کے لیے بھرپور کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے فارن فنڈنگ کیس کا پول کھول دیا ہے، موجودہ حکومت تمام تر ناکامیوں کا ملبہ دوسرے حکومتوں پر ڈال رہی ہے، تمام تر ثبوت کے باوجود حکمران سچ کا سامنے نہیں کرسکتے ہیں۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں با ضمیر لوگوں سے اپیل ہے اب وہ نوازشریف کا ساتھ دیں ، یہ ملک ہم سب کا ہے ، ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے۔

اس موقع پر جلال خٹک کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سےپاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی رہی، پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا ہے، تخت بھائی میں مسلم لیگ ن کا باقاعدہ جلسہ کرونگا، موجودہ حکومت خواب خرگوش میں پڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جاگتی تو مری کا واقعہ رونما نہ ہوتا، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام عاجز آچکے ہیں۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
میں پختونخواہ کا رہنے والا ہوں، پختونخواہ میں تو سرے سے پٹواری لیگ موجود ہی نہیں، تو
بڑی وکٹ کہاں سے آ گئی ؟؟؟
ایک ڈھائی سو کنال کے پچھواڑے والا اکلوتاامیر مقام ہی ہے، جو
ٹیکنیکل سکول سے سرٹیفیکیٹ لیکر اپنے نام کیساتھ انجنئیر لکھتا ہے