وفاقی حکومت فیصلے کی قوت کے بغیر ہے، خاور گھمن تبصرہ

5khawarghummanisislwartweet.jpg

صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ نیشنل اسمبلی اپوزیشن لیڈر کے بغیر، پنجاب حکومت کابینہ کے بغیر، وفاقی حکومت فیصلہ کرنے کی قوت کے بغیر ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابی انتظامات کے بغیر، انصاف کا نظام انصاف کے بغیر اگر چل سکتا ہے تو ایک ہی ملک ہے اور وہ ہے پیارا پاکستان۔

انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس مین کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اختیارات کے بغیر۔ اگر وقت پر سخت فیصلے نہ کیے گئے تو قومی خزانہ بھی ڈالروں کے بغیر۔ پی ڈی ایم کسی سیاسی لائحہ عمل کے بغیر۔ تحریک انصاف جہانگیر ترین اور علیم خان کے جہازوں کے بغیر۔ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ گورنر کے بغیر چل رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1526056614192717825
خاور گھمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف قوت فیصلہ سازی کے بغیر۔ ہمارے کچھ صحافی بھائی آجکل غصے کے عالم میں مناسب الفاظ کے چناؤ کے بغیر اور فی الحال پاکستان آئی ایم ایف کی ڈیل کے بغیر چل رہا ہے۔

aaaa.jpg


bbb.jpg