وفاقی حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمدپر عائد پابندی اٹھالی،فکس ٹیکس ختم؟

tax-export-ssf-shehbaz-gvt.jpg


وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے اور فکس سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ اعلان اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا آئی ایم بھی چاہتا تھا کہ ہم درآمد پر عائد پابندی ہٹالیں، بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کیلئے بھی درآمد کی اجازت دینا ضروری تھا،ہم نے روپے کی قدر کو مستحکم کرنے اورامپورٹ بل کو کم کرنے کیلئے درآمد پر پابندی عائد کی تھی اب امپورٹ ہمارے کنٹرول میں ہے اس لیے ہم یہ پابندی ختم کررہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر عائد پابندی ختم کررہےہیں تاہم لگژری امپورٹڈ اشیاء پر عائد ڈیوٹیز پر تین گنا آرڈیز لگائیں گے، مہنگی گاڑیوں کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی لیں گے، بڑی گاڑیوں پرزائد ڈیوٹیز لگائیں گے، اس وقت آٹے ،دال اورچینی ہماری ترجیح ہے،حکومت نے بہت سے اشیاء پر عائد ٹیکس موخر کردیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جتنی شرائط تھی ہم نے پوری کی ہیں ، چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا ہے۔

فکس سیلز ٹیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ریٹیل ٹیکس کلیکشن48 ارب سے کم کرکے27 ارب کردیا ہے، امید ہے ریٹیل ٹیکس سے یہ ہدف حاصل کرلیں گے، یکم اکتوبر سےیونٹس بڑھنے پر سیلز اور انکم ٹیکس بھی بڑھتا رہے گا۔
 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Jo IMF ney keh diya harfe akhar hey...
BEGGARS ARE NOT CHOOSERS.
Policy making is outsourced to IMF by SHEHBAZ and a brigade of 67 ministers is having fun at homes.
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Luxury items should be banned in Pakistan

this has nothing to do with IMF

they always talk shit

If you will ask IMF they will say we have nothing to do with it