وفاقی حکومت کا شہر قائد کے باسیوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور

15%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%86%DA%BE%DB%8C%DA%BE%D8%B9%D8%A7%D9%84%D8%AA%DA%BE%DA%86%D8%A7%D8%B1%D8%AF.jpg

وفاقی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے باسیوں کو بھی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے اس معاملے پر غور کرنا شروع کردیا ہے ، کہا جارہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے اس پروگرام میں شمولیت نہ بھی اختیار کی تو وفاق پھر بھی اپنا کردار ضرور ادا کرے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کی جانب سے سامنےآ نے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر کے تمام مستقل شہریوں کو صرف 16 ارب روپے سالانہ لاگت سے صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1487465281257721860
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت اس پروگرام میں وفاق کے ساتھ چلے تو پورے صوبے کو قومی صحت کارڈ کا اجراء ممکن بنایا جاسکتا ہے ، اس کیلئے سندھ حکومت کو صرف 45 سے 50 ارب روپے سالانہ کا تعاون کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سالانہ صحت کے بجٹ میں 170 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کرتی ہے، کراچی میں رہنے والے 35 سے 40 فیصد افراد پہلے سے قومی صحت کارڈ کے حامل ہیں جبکہ ملک کے دوسرے صوبوں کے مستقل رہائشی جو کراچی میں مقیم ہیں ان کے پاس بھی صحت کارڈ کی سہولت موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں 700 اسپتالوں کے نیٹ ورک کو صحت کارڈ سے منسلک کرچکے ہیں، اگلے مرحلے میں کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 300 اسپتالوں کو نیٹ ورک میں شامل کردیں گے، کراچی کے باسیوں کا بھی صحت کارڈ کی سہولت پر اتنا ہی حق ہے جتنا ملک کے دوسرے شہروں میں رہنے والے لوگوں کا ہے۔
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

پیپلزپارٹی عوام دشمن، مُلک توڑنے والی کرپٹ پارٹی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کی بجائے یہ پیسہ زرداری لیگ خود کھا جائے اور مغربی ممالک میں پروپرٹیز خریدی جائیں
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Good move. It will provide health cards to the oppressed people of Karachi and end the PPP dictatorship of the Sindh
 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
1. Sehat card pti ka hai jo us pr unho ne pti ka flag lagaya hoa hai ??? jo khan sahab kehte the tere baap ka pesa hai jo govt k schemo pr apna naam likh rahe ho