وفاقی کابینہ نے شہزاد اکبرسمیت 10افراد کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا

10shahzadakbar%20ecl.jpg

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سمیت 10 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی سفارش پر 10 لوگوں کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پہلے سے ای سی ایل میں ڈالے گئے 22 لوگوں کے نام لسٹ سے خارج کرنے اور 3 لوگوں کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی منظوری بھی دی گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے علاوہ بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گئے افراد میں شامل ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پراپرٹی ٹائیکون کو برطانیہ سے آنے والی رقوم فراہم کیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں میں زیادہ تر سفارشات سیکیورٹی اداروں کی طرف سے پیش کی گئی ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Shehzad Akbar ko investigate karna chahie kah kis kay kehnay par iss nay Nooron ko saza nahi dilwai ?——- Iss ki waja se aaj tak Shahbaz Showbaz ,Hamza kukri aur ksi dusray chor saza se bach gaye​