وفاق اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا قاتل ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

1%D9%BE%D8%B9%D8%B1%D8%B7%D8%B9%D8%B2%D8%B9%D9%84%D8%A7%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D9%88%D9%88%D8%B1%D8%B3%DB%8C%D8%B2%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86.jpg

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،موجودہ وفاقی حکومت کو اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی،جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔

https://twitter.com/x/status/1555801020999307264
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ افسوس، موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا،موجودہ وفاقی حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

انہوں نے کہا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے،اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں،ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔