ووٹوں کی خریدوفرخت کی وائرل ویڈیو،ن لیگ کے پی پی پرسنگین الزامات

12%D8%A7%D9%84%DB%8C%D9%BE%D8%B9%D8%B1.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی مذمت کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اس مکروہ دھندے کا نوٹس لے گی۔

ٹویٹر پر علی پرویز ملک نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے این اے 131 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا مکروہ دھندہ شروع کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ووٹوں کی خرید وفروخت کو چھپانے کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے جوابی طور پر ایک ویڈیو بنائی جس میں تمام کرداروں کے چہرے ماسک سے ڈھکے ہوئے ہیں، اس مہم کو لاہور کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1464907921238671365
لیگی رہنما نے کہا کہ لاہور اور این اے 131 کی عوام اس مشرف کے مارشل لاء کے دوران بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں محمد پرویز ملک نے 90 ہزار سے الیکشن جیتا اور اس وقت پیپلزپارٹی کا امیدوار پرویز ملک کے ووٹوں کا دسواں حصہ حاصل کرسکے، ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت پہلے ڈھکے چھپے ہورہی تھی اب کھلے عام ان کے دفاتر کے باہر لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

علی پرویز ملک نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی جعلی ویڈیو سے متعل مکروہ دھندے نوٹس لیں اور اس مہم کو روکیں، انہوں نے کہا کہ ہم یہ سارے ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے بھی رکھیں گے کہ کیسے اس حلقے میں 5000 ووٹ لینے والوں کے ووٹوں میں 10 گنا اضافہ کیسے ہوگیا۔