ووٹوں کے ساتھ بڑا ہیر پھیر، سیاست ڈاٹ پی کے سروے میں شکایات کے انبارلگ گئے

votie1h11.jpg


سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی ووٹ شفٹ کرنے کی شکایات، کئی صحافیوں اور اہم شخصیات کے ووٹ بھی الیکشن کمیشن کے کسی دور دراز مقام پر پھینک دئیے ہیں۔

کچھ روز قبل سیاست ڈاٹ پی کے نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ووٹ ادھر ادھر ہونے کی شکایت کررہی ہے، انکے مطابق ہمارا ووٹ الیکشن کمیشن نے کسی اور جگہ متنقل کردیا ہے جہاں وہ کبھی رہے ہی نہیں۔کیا آپکے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1531958234784800772
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ جوابات دئیے، انہوں نے شکایت کی کہ ہمارے ووٹ الیکشن کمیشن نے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کردئیے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے 8300 پر کئے گئے ایس ایم ایس کے سکرین شاٹس بھی شئیر کئے۔

جب ان سوشل میڈیا صارفین کی شکایت کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ ووٹرز زیادہ تر نوجوان ہیں جن کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ دوسری بات یہ دیکھنے کو ملی کہ جو ووٹرز شکایت کررہے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی ووٹر ہے۔

ایک اور بات جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہ اکثر ووٹرز کا گھرانہ نمبر تبدیل کردیا گیا تھا، ایک ہی گھر کے مختلف ووٹرز کے ووٹس مختلف جگہ شفٹ کئے گئے تھے۔

دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کے ووٹ بھی تبدیل کئے گئے، ان کے ووٹ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں یا کسی اور جگہ منتقل کردئیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے صرف عام عوام نہیں بلکہ صحافی بھی متاثر ہوئے ہیں جن کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ایک ہی جگہ رہ رہے تھے لیکن ان کا ووٹ ایسی جگہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ کبھی رہے ہی نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے یہ دھاندلی کا بڑا منصوبہ تیار کیا ہے اور ٹارگٹ بھی نوجوانوں اور پی ٹی آئی ووٹرز کوکیا ہے۔ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ یہ لوگ اپنا ووٹ کسی اور جگہ منتقل ہونے کی وجہ سے ووٹ نہ دے سکیں ،ووٹر گھر بیٹھ جائے اور جس جماعت کے حق میں ہے وہ جیت جائے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس اقدام پر تحریک انصاف کی قیادت یا تو زبانی بیانات دے رہی ہے یا ٹویٹ کرکے خاموش ہورہی ہے لیکن کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھارہی۔ عمران خان نے بھی ابھی تک اس مبینہ واردات پر لب کشائی نہیں کی۔

صحافی شفاء یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں نے8300 پرجب اپناشناختی کارڈ نمبربھیجا تو مجھےمعلوم ہواکہ میرا پولنگ سینٹر تبدیل کر دیا گیاہے۔جبکہ میرے والدین کا پولنگ سنٹروہی پراناوالا ہےجہاں ہم نے2018 میں ووٹ ڈالاتھا۔میں نےشناختی کارڈپر اپنےگھرکےپتےمیں کوئی تبدیلی نہیں کروائی لیکن گھرمیں صرف میراپولنگ سنٹرتبدیل کیا گیاہے
https://twitter.com/x/status/1532246399794008064
معید پیرزادہ نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کیا سٹریٹجی ہے؟ کیا الیکشن کمیشن نے نوجوان ووٹرز کو ٹارگٹ کیا ہے اورانکے ووٹ کسی اور جگہ پھینک دئیے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1532308616916504576
صحافی فریحہ ادریس نے بھی شکایت کی کہ میری تمام فیملی کے ووٹ کسی اور جگہ منتقل کردئیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1532247382108274689
ایسی ہی شکایت اینکر عمران ریاض خان نے بھی کی اور ایک سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہ اس علاقے وحدت کالونی سے ہمارا دور دور تک کوئی تعلق نہیں جہاں ہمارے ووٹ پھینکوا دیئے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1531718221446774784 https://twitter.com/x/status/1531719945934938112
صحافی عدنان عادل کا کہنا تھا کہ میرے قریبی عزیز پاک فوج سے انجینئر ریٹائر ہوئے اور لاہور کے عسکری 10 میں رہتے ہیں۔ انکا اور انکی اہلیہ کا ووٹ گجر پورہ کے پولنگ اسٹیشن میں رکھ دیا گیا۔ اور جب الیکشن کمیشن کو ایس ایم ایس کیا ان دونوں کو وفات شدہ قرار دیا گیا
https://twitter.com/x/status/1531890379800428544
تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب عثمان سعید بسرا نے کہا کہ آج اپنی ووٹ رجسٹریشن جاننے کے لیئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پہ میسیج کیا ۔۔۔ جان کر حیرانگی ہوئی میرا ووٹ وہاں جا چکا جہاں میں کبھی رہا نہ کبھی میں وہاں ووٹ ٹرانسفر کی درخواست دی نہ کبھی پہلے وہاں ووٹ ڈالا یہ ہے ہمارا الیکشن کمیشن آپ بھی معلوم کریں جاگیں نظر رکھیں اس چوری پہ
https://twitter.com/x/status/1531623512745684995
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف اس پر خاموش کیوں ہے؟ کیا وہ الیکشن ہونے کے بعد اس دھاندلی پر شور ڈالے گی؟ اس وقت تحریک انصاف نے شور مچایا تو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جو کرنا ہے ابھی کرلیں۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
اس پارٹی کا سارا کام ہی پراپگنڈے پہ چل رہا ہے۔
tentative یہ
لسٹیں ہیں کوئی حتمی فہرستیں نہیں ہیں۔ جب حلقہ بندیوں میں حلقے تبدیل کئے جائیں گے تو ظاہر ہے پولنگ اسٹیشن بدل جائیں گے۔
 

Ferrari

Senator (1k+ posts)
Beghairat Bajwa using his frontman to rig the next election in order to appease his masters.

And don't let any haramkhor patwaris lie to you that these are preliminary lists. You only have until June 19th to correct the record.
 

rahail

Senator (1k+ posts)
Beghairat Bajwa using his frontman to rig the next election in order to appease his masters.

And don't let any haramkhor patwaris lie to you that these are preliminary lists. You only have until June 19th to correct the record.
is that true?
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا ہے حرامی باجوج ماجوج کتے کی موت ہی مرنا چاہتا ہے عوام کے ہاتھوں