وکلاء کا مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

9plaw.jpg

ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف وکلاء نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو پھر تحریک ‏چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر خیبرپختونخوا بھر کے وکلاء نے ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور شدید احتجاج کیا، پشاور ہائیکورٹ کے وکلاء کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو اسمبلی گیٹ تک جاکر اختتام پذیر ہوئی، مظاہرین نے بینرز اٹھائے تھے جس پر ‏حکومتی اقدامات اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاج کے دوران وکلاء کا موقف تھا کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات ‏کئے جائیں، اگر حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہیں کرے گی تو پھر تحریک ‏چلائیں گے۔ وکلاء نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1450033764701192194
اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قیصر زمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے جبکی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر شہری پریشان ہے، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پہلا بار ہے جس نے مہنگائی ‏کے خلاف آواز بلند کی ہے، وکلاء جلد مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کررہے ہیں اور احتجاج ہر ہفتہ ‏ریکارڈ کیا جائے گا۔

سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے بھی وکلاء تحریک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی ‏اختلافات سے بالاتر ہوکر غریب عوام کے لئے ہمیں اکٹھا ہونا ہوگا، وکلاء کی جانب سے مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کی جارہی ہے، آج اسمبلی چوک میں جمع ہوکر حکومت کو پیغام دے رہے ہیں کہ بس بہت ہوگیا اب عوام پر مزید مہنگائی ‏کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔

https://twitter.com/x/status/1450008339543437314
اس سے قبل گزشتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا پڑے گا، ملک گیر تحریک میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرایا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔
 
Last edited:

Terminator;

Minister (2k+ posts)
نقل پر پاس ہونے والےاِن کالے کوٹ پہننے والے غنڈوں کو کسی بڑے شاہراہ پر بٹھا کر" ایڈووکیٹ" کے سپیلنگ لکھنے کا ٹیسٹ لیا جائے،،، دعوے سے کہتا ہوں، 90 ٪ سے ذیادہ لکھ نہیں پائیں گے
 
Jazbaati

Minister (2k+ posts)
These guys are idiots. The price of oil and gas has increased all over the world. The Government should not be subsidsing such things just because the jahil awaam and media kick up a fuss. esspecially in a country where more than half the population does not pay any tax.
 
Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
9plaw.jpg

ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف وکلاء نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو پھر تحریک ‏چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر خیبرپختونخوا بھر کے وکلاء نے ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور شدید احتجاج کیا، پشاور ہائیکورٹ کے وکلاء کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو اسمبلی گیٹ تک جاکر اختتام پذیر ہوئی، مظاہرین نے بینرز اٹھائے تھے جس پر ‏حکومتی اقدامات اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاج کے دوران وکلاء کا موقف تھا کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات ‏کئے جائیں، اگر حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہیں کرے گی تو پھر تحریک ‏چلائیں گے۔ وکلاء نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1450033764701192194
اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قیصر زمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے جبکی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر شہری پریشان ہے، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پہلا بار ہے جس نے مہنگائی ‏کے خلاف آواز بلند کی ہے، وکلاء جلد مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کررہے ہیں اور احتجاج ہر ہفتہ ‏ریکارڈ کیا جائے گا۔

سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے بھی وکلاء تحریک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی ‏اختلافات سے بالاتر ہوکر غریب عوام کے لئے ہمیں اکٹھا ہونا ہوگا، وکلاء کی جانب سے مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کی جارہی ہے، آج اسمبلی چوک میں جمع ہوکر حکومت کو پیغام دے رہے ہیں کہ بس بہت ہوگیا اب عوام پر مزید مہنگائی ‏کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔

https://twitter.com/x/status/1450008339543437314
اس سے قبل گزشتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا پڑے گا، ملک گیر تحریک میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرایا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔
Fees lay kay strikes. ??This is a gang in lawyers they should be punished. Most Lawyers are ok.