ویرات کوہلی ون ڈے کی کپتانی سے بھی فارغ، روہت شرما نئے کپتان

virat-kohli-khan.jpg


بھارتی کرکٹ بورڈ نے (بی سی سی آئی ) نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی فارغ کردیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر بی سی سی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے ویرات کوہلی سے ون ڈے کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی واپس لے لی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1468577752953483264
بی سی سی آئی کے مطابق ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض ویرات کوہلی ہی نبھائیں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے مظاہرے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے دستبراداری کا اعلان کردیا تھا مگرا انہوں نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑی تھی۔