ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل کا "پنجابی ڈیڈی" گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

gale.jpg


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز کرس گیل، جن کو "یونیورس باس" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے انہوں نے اپنا نیا گانا پنجابی ڈیڈی ریلیز کر دیا ہے جو کہ آتے ہیں مداحوں میں مقبول ہو گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نے 42 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے گانے "پنجابی ڈیڈی" کی آڈیو جاری کی تھی تاہم اب گزشتہ روز انہوں نے گانے کی ویڈیو آفیشل ویڈیو بھی اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کر دی ہے۔


کالی آندھی کے نام سے جانی جانے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ایک مختصر ویڈیو بھی پیغام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

https://twitter.com/x/status/1442127078657126410
مذکورہ ویڈیو میں کرس گیل کو پنجابی انداز اپنائے گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ سننے والوں اور بالخصوص ان کے مداحوں کیلئے ایک نئی چیز ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا گانا ریلیز ہوگیا ہے، ویڈیو دیکھنے کیلئے میرے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں۔ وہ میچز کے دوران بھی دل کو لبھانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پسند بھی کرتے ہیں۔