ویڈیو:اداکارہ یشمہ گل کو ایکسیڈنٹ کا شکار2 بھائیوں کی مدد کرنا مہنگا پڑگیا

yashm11u23h1.jpg



ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشما گل سڑک پر حادثے کا شکار لوگوں کی مدد کرنے پہنچی تو ان کی گاڑی سے موبائل فون چوری ہوگیا۔

فوٹوشیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یشما گل نے خود پر گزرے ایک افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بتائیں،انہوں نے کہا کہ کیسے انسانی بنیادوں پر کسی کی مدد کرنے جانے پر انہیں اپنے موبائل فون سے ہاتھ دھونا پڑا۔

یشما گل نے بتایا کہ میں کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گزررہی تھیں کہ اچانک میرے سامنے 2 موٹر سائیکل سواروں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا، دونوں کی حالت کافی خراب تھی اور ان کا کافی خون بہہ رہا تھا۔


یشما گل نے کہا کہ سڑک پر موجود دیگر لوگوں نے حادثے کا شکار افراد کو اٹھا کر سڑک کے کنارے پہنچایا میں بھی اپنی گاڑی سے اتری اور ایسا ظاہر کیا کہ میں ایک ڈاکٹر ہوں، میں نے ایسا اس لیے کیا کہ ہجوم تھوڑا کم ہو اور زخمیوں کو تسلی پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ارددگرد موجود لوگوں کی مددسے میں نے دونوں زخمیوں کو گاڑی میں بٹھایا، جیسے ہی میں نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اپنے دوست کو مدد کیلئے بلانے کیلئے فون کرنا چاہا اور اپنا موبائل ڈھونڈا مجھے میرا موبائل فون نہیں ملا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ایکسیڈنٹ دیکھ کر میں گاڑی سے اتری تو جلد بازی میں میرا موبائل فون گاڑی میں ہی رہ گیا تھا، جسے کسی نے گاڑی سے اڑالیا، جن 2 افراد کا ایکسیڈنٹ ہوا ان میں سے بھی ایک کا والٹ چوری کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے موبائل پر کال کی تھوڑی دیر کال جاتی رہی مگر اس کے بعد میری سم بند ہوگئی، کتنے افسوس کی بات ہے کہ آپ کسی کی مدد کرنے جاؤ اور پیچھے سے آپ کے ساتھ ایسا واقعہ ہوجائے، فون یا والٹ چوری کرنےو الوں نے یہ تک نہ سوچا کہ دوسرا انسان کس حالت میں ہے، ایسے وقت میں بھی اس طرح کے گناہ سےنہیں بچا جاتا۔
 

ammadk

Minister (2k+ posts)
actually you were busy making your hair at that time as well the way you are doing in the video