ویڈیو: ایشون کا انوکھا اقدام: کلین بولڈ ہونے کے باوجود ریویو لے لیا


کلین بولڈ ہونے پر بھارتی اسپنر روی چندر ایشون کا انوکھا اقدام۔۔ ریویو لے لیا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر دلچسپ تبصرے

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز روی چندر ایشون نے انوکھا اقدام کیا اور نیوزی لینڈ کے اسپنر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہونے کے باوجودریویو لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشون کلین بولڈ ہوئے اور سمجھ نہ سکے کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں اور امپائر کی طرف ریویو کا اشارہ کردیا۔

بعدازاں انہوں نے کیوی کھلاڑیوں کو جشن مناتے دیکھا تو احساس ہوا کہ وہ آؤٹ ہوچکے ہیں، وہ بار بار پلٹ کر وکٹ کی جانب دیکھتے رہے۔

https://twitter.com/x/status/1466995865927622660
ایشون کے آؤٹ ہونے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور شائقین کرکٹ اس پر دلچسپ تبصرے کئے اور میمز شئیر کی ، کچھ سابق کرکٹرز بھی ایشون کو ٹرول کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یا تو ایشون بہت زیادہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں یا پھر ضرورت سے زیادہ پراعتماد

https://twitter.com/x/status/1466983169522085891 https://twitter.com/x/status/1466999069155291138 https://twitter.com/x/status/1467160362613035014 https://twitter.com/x/status/1466984552052658177 https://twitter.com/x/status/1467143251081760772 https://twitter.com/x/status/1467074041223647232
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

اعجاز پٹیل ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔اس سے قبل انیل کمبلے بھی پاکستان کے خلاف اننگز میں 10 وکٹیں لینے کاا عزاز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جم لیکر بھی آسٹریلیا کے خلاف اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

جم لیکر کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 69 رنز بنالیے، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ کیوی ٹیم پہلی اننگز میں 62 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 332 رنز کی برتری حاصل کرلی، میانک اگروال 38 اور چتیشور بجارا 29 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔