ویڈیو لیک کروانے والوں کی بھی خوفناک ویڈیوز ہیں،میں نے دیکھی ہیں :عارف حمید

arif-a.jpg


ویڈیو گیم کا خوفناک انجام ہوگا،عارف حمید بھٹی نے پروگرام خبر ہے میں بڑی خبر بتادی

ملک بھر میں ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے اپوزیشن اور حکمران میں بلیم گیم چل رہاہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام خبر میں میں بڑی خبر بتادی، انہوں نے کہا کہ ویڈیو لیک کروانے والوں کی بھی خوفناک ویڈیوز موجود ہیں ان کی ویڈیو میں نے دیکھی ہے آپ ٹی وی پر نہیں دکھا سکیں گے۔

عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ لندن میں سابق چیف جج گلگت بلتسان رانا شمیم کو بھی دیکھا گیا، لیکن میری تو گزارش ہے کہ ویڈیو کا گندا کھیل نہ کھیلا جائے،کیونکہ اس ویڈیو گیم کا بڑا ہی خوفناک انجام ہوگا، اس لئے نہ کھیلیں، کیونکہ ان لوگوں خی ویڈیو آپ لوگ ٹی وی پر نہیں دکھاسکتے۔


عارف حمید بھٹی نے غصے میں کہا کہ میں نے ویڈیو دیکھی ہے، اینکر نے سوال پوچھا کن لوگوں کی انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا، عارف حمید بھٹی نے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ویڈیو اصل ہے؟ہوسکتا ہے رانا شمیم لندن میں میرے گھر ٹھرا ہو۔

جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی آڈیو میں بہت خوفناک باتیں ہیں ان کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسوں کا منطقی انجام یہی ہے کہ وہ واپس آئیں،سینئر ماہر قانون حامد خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہئے،ماہر قانون سلمان اکبر راجہ نے کہا کہ ثاقب نثار سے متعلق ججوں کے الزامات اور مبینہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہئے۔