ویڈیو : مریم نواز نے انہیں ’نانی اماں’ نہ کہنے کا پیغام بھیجا: وینا ملک

veeena.jpg


مشہور پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک انٹریو کے دوران کہا کہ انہیں مریم نواز کو نانی اماں کہنے پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے بتایا کہ کئی لوگوں کے ذریعے مجھے مریم نواز کے پیغام ملے کہ میں انہیں "نانی اماں" نہ کہا کروں۔

سماء نیوز کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ مریم نواز نے میری کردار کشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے۔ میرا بھی دل کرتا ہے کہ لوگوں کو اچھے ناموں سے پکاروں، ان کا کہنا تھا کہ جب آپ پبلک آفس ہولڈ کریں تو پھر تنقید بھی برداشت کرنی پڑتی ہے اور اس کے لی دل جگر بڑا رکھنا پڑتا ہے۔


وینا ملک کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا جب گلی محلوں میں غنڈے موالی اور بدمعاش ہوا کرتے تھے اب وہ سب سوشل میڈیا پر آ گئے ہیں۔ مریم نواز کے سوشل میڈیا ٹرولز بھی مجھے اسی طرح گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے ایک پوری ٹیم رکھی ہے جو مجھے ٹرول کرتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی سیاست اور بلاول سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ چیئرمین پی پی میں بےنظیر کی جھلک نہیں ہے وہ تو صرف آصف زرداری کی شبیہ ہیں اور آصف زرداری کی فلم تو پہلے سے ہی پٹ چکی ہے۔ ان کے نزدیک بلاول کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں ہے۔