ویڈیو : مہوش حیات کو تمغہ امتیاز آخر کیوں ملا ؟ اداکارہ نے بتا دیا

meshwish.jpg


میری فلموں نے 160کروڑ کا بزنس کیا،اسلئے تمغہ امتیاز ملا، مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات کو جس دن سے صدارتی تمغہ امتیاز ملا اس دن سے ان پر تنقید کے نشتر چلتے ہی رہتے ہیں، ناقدین کہتے ہیں کہ وہ اس اعزاز کی مستحق نہیں تھیں،انہیں یہ ایوارڈ کیوں ملا،اداکارہ نے ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا ساتھ ہی بتادیا کیوں انہیں اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے،جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہوش حیات نے واضح کیا کہ انہیں ایوارڈ اس لیے ملا کیوں کہ ان کی فلم نے 160 کروڑ روپے کماکر فلم انڈسٹری کو دوبارہ کامیابیوں کی جانب گامزن کیا۔


اداکارہ نے بتایا کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی پر خوش ہی اسی لئے پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے کو ترجیح نہیں دی،اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا تھا،جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


انڈیپنڈیٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق مہوش حیات اب تک پانچ کے قریب پاکستانی فلموں میں کام کر چکی ہیں جو مجموعی طور 160 کروڑ روپے کی آمدنی دے چکی ہیں،فلم ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق پاکستانی فلمی صنعت کی حالیہ تاریخ میں کسی دوسری ہیروئن کی فلمیں اب تک سو کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کرسکیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اس چول کی سوچ دیکھو۔ تمغہ ستارہ امتیاز کو نوٹوں سے تول رہی ہے۔ ویسے 160 کروڑ اتنا بھی بڑا بزنس نہیں۔ اگر بزنس پہ تمغے ملنا شروع ہو جائے تو پھر ہر بزنس مین کو یہ تمغے ملنے چاہیے جو 2 ارب روپے کا بزنس کرتا ہے۔۔

اسکے پیچھے پی ٹی آئی کے کسی خبیث کی بہت تگڑی سفارش لگتی ہے۔ مجھے تو اس موٹے عمران اسماعیل پہ شک ہے۔
 
Last edited:

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
زرداری کے دور میں ہر چور اچکے کو یہ تمغے دییے گئے تھے خواہ وہ رحمان ملک ہو یا بابر اعوان۔۔
yes i remembered.

in ke koi Value nahee. I dont know why people so proud to have so called sitare imtiaz all useless.
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
Her award ki category hai……uss nay apni category ka award liya…..yeh award ubb maulana tariq jamil ko tau nahin diya ja sakta nah kisi policeman ko diya ja sakta hai….
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Her award ki category hai……uss nay apni category ka award liya…..yeh award ubb maulana tariq jamil ko tau nahin diya ja sakta nah kisi policeman ko diya ja sakta hai….

وہ زیادہ سے زیادہ تمغہ حسنِ کارکردگی کی حقدار تھی۔ تمغہ امتیاز کی نہیں۔ تمغہ امتیاز کے لیے کوئی بہت بڑا امتیازی کارنامہ چاہیے ہوتا یے۔