ویکسین لگانے کا بڑاہدف مکمل،پاکستان میں کتنے کروڑ افرادکو ویکسین لگائی گئی؟

2covid.jpg

آج الحمد اللہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد دس کروڑ سے تجاوزکر گئی ہے، سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹویٹ پر ہدف مکمل ہونے پر شکر ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ گزشتہ روز 6 لاکھ 81 ہزار 520 افراد کو ویکسین لگائی گئی،جبکہ ملک بھر میں اب تک 10 کروڑ 16 ہزار 587 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، تین کروڑ اسی لاکھ سے زائد افراد مکمل ویکسینیٹ ہوگئے ہیں، تین کروڑ افراد نے کورونا کی سنگل ڈوز لگوائی ہے، وفاقی وزیرنے اپیل کی جو افراد ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ لازمی دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔

https://twitter.com/x/status/1451762473116258309
دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میو اسپتال لاہور میں نئے نیٹولوجی یونٹ کا افتتاح کے موقع پر بتایا کہ پنجاب میں 40 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں، مجموعی طور پر 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے، نومبر تک مزید دو کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی کوشش کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی تمام نجی لیبز میں ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں ہوگا،ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ملک میں کورونا کیسز میں کمی جاری ہے، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار صفر فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چوبیس گھنٹے میں انتالیس ہزار ایک سو اناسی ٹیسٹ کیے گیے،پانچ سو باون کیس رپورٹ ہوئے،مزید پندرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے،عوام کی احتیاط اور ویکیسی نیشن کا عمل جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب کورونا کا خاتمہ ہوجائے گا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
امریکہ کا وہ کونسا جھوٹا اخبار تھا کہ جس نے کہا تھا پاکستان کو 75 سال لگے نگے ساری ابادی کو ویکسین لگوانے میں۔۔

ویسے ان 10 کروڑ ڈوزز میں 2 ڈوز تو صرف نواز شریف کیے ہیں۔