ٹوئٹر نے وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ٹویٹر اکاؤنٹ سسپنڈ کردیا

shahb1112.jpg


وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ٹویٹر اکائونٹ سسپنڈ کردیا گیا۔

یہ اکاؤنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے ایک روز قبل بنوایا تھا جس کے ذریعے وہ عربی زبان میں ٹویٹس کے ذریعے عرب ممالک تک اپنا پیغام پہنچانا چاہتے تھے۔

لیکن ٹوئٹر نے اپنی پالیسی کے تحت اس اکاؤنٹ کو معطل کردیا جس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے نام سے صرف ایک ہی اکاؤنٹ رکھ سکتا ہے۔

FUoQGy-XsAEPdfM


وزیراعظم شہبازشریف کا ٹوئٹراکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے جو ٹوئٹر سے ویریفائڈ ہے اور وزیراعظم شہبازشریف ماضی میں اس اکاؤنٹ سے انگلش، اردو کے ساتھ ساتھ عربی اور چینی زبان میں بھی ٹویٹس کرواتے رہے ہیں۔

یادرہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے آفیشل ڈیجیٹل فوکل پرسن ابوبکر عمر نے گزشتہ روز اپنے اکاونٹ سے شہباز شریف کے اکاونٹ کا لنک شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل عرب ممالک کے برادر لوگوں کے ساتھ ہمارے تعلقات اور روابط کو مضبوط کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533794043859283973
 

3351399

MPA (400+ posts)
کوئی بات نہیں یہ ٹوئیٹر کو لاہور کورٹ لے جائیں انشاءاللہ ضرور شنوائی ہو گی۔
 

3351399

MPA (400+ posts)
تو بھئی سیدھی طرح پیدائشی سرٹیفیکیٹ اور پاسپورٹ والا نام استعمال کرتیں، یہ آجکل کی نئی پود کی طرح ہجے ماڈرن کرنا اس عمر میں زیب نہیں دیتا۔ اور دوسری محترمہ ان سے بھی آگے بڑھ گئیں ہیں ہجوں کی ٹانگ کھینچنے میں۔۔