ٹوئٹر کا اپنے صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا فیچر "سافٹ بلاک" ہے کیا؟

sogt1.jpg


ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے کچھ عرصہ قبل ایک فیچر متعارف کرایا تھا، صارفین نے اس فیچر کو پذیرائی دی اور ٹویٹر نے اسے سافٹ بلاک کا نام دیدیا۔

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے پیش کیے گئے نئے فیچر کو سافٹ بلاک کا نام دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی فالوور کو اس لسٹ میں ڈالتے ہیں تو اس کو اپنی ٹائم لائن پر آپ کی ٹویٹس نہیں دکھیں گی البتہ وہ آپ کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کر سکے گا۔

ڈائریکٹ میسیج کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی کو کسی نے سافٹ بلاک کیا ہے تو وہ اس سے معذرت کرکے اپنے آپکو انبلاک کرواسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے فیچر کی مدد سے آپ اپنے فالوورز لسٹ میں شامل لوگوں کونکال سکتے ہیں۔ نکالے گئے افراد اپنی ٹائم لائن میں آپ کی ٹوئٹس نہیں دیکھ پائیں گے البتہ پیغام ضرور بھیج سکیں گے۔ لسٹ سے خارج ہونیوالے صارفین کو آگاہ نہیں کیا جائے گا جبکہ وہ دوبارہ اس صورت میں فالو کرسکیں گے اگر آپ نے انہیں بلاک نہیں کیا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1435323978734841857
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش ایک ماہ سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر سے پلیٹ فارم کو صارفین کی سہولت کیلئے پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے صارفین کے پاس اس قسم کا آپشن نہیں تھا بلکہ انہیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔

مذکورہ فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو اپنی پروفائل میں فولورز میں جانا ہوگا اور وہاں تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کرنا ہوگا وہاں فالوور کو ہٹانے والے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
 
Last edited by a moderator: