ٹوچہ خانہ سوشل میڈیا پر ٹاپ،بلاول کی زبان پھر لڑکھڑا گئی،میمز کی بھرمار

tocha-khana%20bilawal%20sm.jpg


وزیر خارجہ بلاول بھٹو بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ہیں اسی لیے وہ اکثر اردو کے الفاظ کی ادائیگی میں غلطی کر جاتے ہیں۔ گزشتہ روز بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد جلسے میں بلاول بھٹو نے توشہ خانہ کو ٹوچہ خانہ کہہ دیا اور ایک بار نہیں متعدد بار اسے ٹوچہ خانہ ہی کہا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ انہوں نے کسی لفظ کی ادائیگی غلط کی ہو اس سے قبل بھی وہ ٹانگیں کانپنے کو کانپیں ٹانگنا اور کئی بار اس سے ملتی جلتی غلطیاں کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے عمران خان پر توشہ خانہ سے چیزیں چرانے کے الزام کا ذکر کرتے ہوئے بار بار ٹوچہ خانہ کہتے رہے جسے سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز قرار دیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1539331012261343232
شہر بانو نامی صارف نے کہا کہ ٹوچہ خانہ، ٹوچہ خانہ، ٹوچہ خانہ کیا ہے یہ ٹوچہ خانہ۔۔ تم کیا جانو کیا ہوتا ہے ٹوچہ خانہ

https://twitter.com/x/status/1539344842043666438
عابد جامی نے تھری ایڈیئٹس فلم کے چتُر نامی کردار کی تصویر کے ساتھ بلاول کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں ان دونوں میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا۔

https://twitter.com/x/status/1539485701737160704
سعدیہ نے کہا کہ کم علمی بھی ایک رحمت کیطرح ہے مگر کبھی یہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1539455840649895936
ملک فضل عباس نے کہا کہ ملک پر جوکر حکمرانی کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1539516388406083585
گلوبل ولیج اسپیس نے کہا کہ جب بلاول ملک میں نہیں تھے تو یہی وجہ تھی کہ ہم انہیں یاد کرتے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1539454851058384897
شاہد وحید نے بھی اس پر میم شیئر کی جس میں خاتون بے ساختہ قہقہ لگا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1539450112199516161
ہدایت نامی صارف نے کہا وہ حیران ہیں کہ اس کے باوجود لوگ ان کو اتنی توجہ کیوں دیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1539518646585856002
عثمان اشرف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ زمین چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1539483197611855873
جب کہ راؤ صداقت نے کہا کہ یہ زبان کے لڑکھڑانے کی وجہ سے ہوا ہے اس پر تنقید غیر ضروری ہے اگر تنقید ہی کرنی ہے تو سنجیدہ موضوعات پر ان کی کارکردگی کو نشانہ بنائیں۔

https://twitter.com/x/status/1539470921051824128