ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا

2toyatapaksuantareekhincreses.jpg

معروف کار مینوفیکچرنگ کمپنی ٹویوٹا (انڈس موٹر کمپنی) نے اپنی گاڑیوں کی فی یونٹ قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا۔ پاک وہیلز کے مطابق فور بائی فو ٹویوٹا لیجنڈر ڈیزل کی قیمت میں صرف اضافہ ہی 31 لاکھ 60ہزار روپے کا ہو گیا ہے اور اب اس کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ58 لاکھ 39ہزار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث موجودہ قیمتوں پر دستیابی کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ اس لیے اس کا کچھ اثر مارکیٹ میں منتقل کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔

گاڑیوں سے متعلق خبریں دینے والے آن لائن پلیٹ فارم پاک وہیلز کے مطابق اس فہرست میں پہلی کرولا Altis X Manual 1.6 ہے اور اس کی نئی قیمت4,899,000 روپے ہے۔

اس کے بعد Corolla Altis X Automatic 1.6 ہے، جس کی قیمت اب 5,139,000 روپے ہو گئی ہے۔

تیسرا ویریئنٹ Corolla Altis X Automatic 1.6 Special Edition SE ہے، جس کی نئی قیمت 5,639,000 روپے ہے۔

اگلا کرولا Altis X CVT-i 1.8 ہے جس کی اب بالکل نئی قیمت 5,679,000 ہے۔
اس کے بعد کرولا Altis Grande X CVT-i 1.8 (بیج انٹیریئر) کا نمبر آتا ہے جس کی نئی قیمت 6,149,000 روپے ہے۔

اور سیڈان گاڑیوں میں آخری کرولا Altis Grande X CVT-i 1.8 (بلیک انٹیریئر) ہے جس کی نئی قیمت6,189,000 روپے ہے۔

اس کے بعد ٹویوٹا یارس ہے جس کے تمام 6 ویریئنٹس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

پہلا Yaris GLI MT 1.3 ہے اس کی نئی قیمت 3,799,000روپے ہے۔

اس کے بعد Yaris ATIV MT 1.3 آتا ہے، جس کی اب نئی قیمت 3,999,000روپے ہے۔

تیسرے نمبر پرYaris GLI CVT 1.3 ہے اور اس کی نئی قیمت اب 4,039,000روپے ہے۔

اگلا ویرینٹ Yaris ATIV CVT 1.3 – اس کی نئی قیمت4,209,000 روپے ہے۔

پانچویں گاڑی Yaris ATIV X MT 1.5 ہے اور اس کی نئی قیمت4,309,000 روپے ہے۔

اور آخر میں، یہ Yaris ATIV X CVT 1.5 ہے اور اضافے کے بعد، اس کی نئی قیمت 4,569,000 روپے ہے۔

پھر باری آتی ہے ٹویوٹا ریوو کی جس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

پہلا ویریئنٹ Hilux E ہے، اب اس کی قیمت9,039,000 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے بعد Hilux Revo G Manual 2.8 آتا ہے، کمپنی نے اس کی قیمت 9,819,000 روپے تک بڑھا دی ہے۔

تیسرے نمبر پر Hilux Revo G Automatic 2.8 ہے جس کی قیمت اب 10,299,000روپے ہے۔

چوتھے ویرینٹ Hilux Revo V Automatic 2.8 کی قیمت اب 11,349,000روپے ہے۔

آخر میں یہ Hilux Revo Rocco ہے، جس کی نئی قیمت 11,999,000روپے ہے۔

آخر پر ٹویوٹا کی ایس یو وی گاڑیوں کی باری آتی ہے جن کی قیمت اب پہلے سے بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

ان میں پہلی گاڑی Fortuner 2.7 G ہے جس کی نئی قیمت12,489,000 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے بعد Fortuner 2.7 V آتی ہے اس کی نئی قیمت اب 14,279,000روپے ہے۔

تیسرا ویرینٹ فورچیونر 2.8 سگما 4 ہے، جس کی نئی قیمت 15,069,000روپے ہے۔

چوتھا نمبر Fortuner Legender ہے جس کی قیمت اب 15,839,000روپے ہے۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
hairat hay un logon per jo yeh kachra car kharedtay hain woh bhi is qeemat per.
 

Khi

MPA (400+ posts)
hairat hay un logon per jo yeh kachra car kharedtay hain woh bhi is qeemat per.
What alternatives do they have?

Pakistan has a population explosion and the public transport infrastructure is poor. So naturally there is a demand.

Thanks to our beloved army for sucking the life blood out of PKR (and pak economy), so that aam awam can now subsidise their Papa jones franchises through these High prices.