ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم عدالت میں تشدد کا نشانہ بن گیا

Tiktoker-Lady-copy-1.jpg


گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عاشئہ اکرم سےدست درازی کرنے والا ملزم عوام کےہتھے چڑھ گیا ، سیشن کورٹ میں ملزم اختر علی کو نہ صرف عوام نے خوب مارا پیٹا بلکہ وکلا نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا، ملزم عبوری ضمانت کے لیے عدالت آیا تھا۔

عائشہ اکرم سے دست درازی کا ملزم ضمانت کے لیے عدالت آیا تھا، نہیں جانتا تھا لینے کے دینے پڑ جائیں گے، عوام نے خوب درگت بنائی، ملزم اختر علی کے خلاف تھانہ انارکلی میں ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج ہے،مخالفین نے ملزم اختر علی کو تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔


گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے خاتون عائشہ سے دست درازی کیس میں گرفتار 6 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے گرفتار 6 ملزمان شہریار ، مہران ، ارسلان ، ساجد ، عابد اور افتخار کو عدالت کے روبرو پیش کیا،عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا،خاتون سے چودہ اگست کو مینار پاکستان میں دست درازی کی گئی تھی۔
 
Last edited by a moderator: