ٹک ٹاک کا جنون،ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگانے والا نوجوان گرفتار

kpk-tiktok-agg.jpg


ٹک ٹاک کا جنون نوجوانوں کو کہاں سے کہاں لے گیا، نوجوان اس شوق کو پورا کرنے کیلیے جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے، ایبٹ آباد کے ایک نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلیے جنگل کو ہی آگ لگادی۔

محکمہ جنگلات وائلڈ لائف ایبٹ آباد ریجن نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو آگ لگانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا،نوجوان قیمتی درخت کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہا۔

ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد انتظامیہ نے نوجوان کو گرفتار کر لیا،محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1522600551166402567
دوسری جانب عوام کی جانب سے بھی نوجوان پر تنقید کی جارہی ہے،عابد مجید نے لکھا کہ جنگل مذاق نہیں نہ ہی سوشل میڈیا پوسٹ کیلیے مواد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1522193411796836355
مراد علی محمد نے لکھا کہ نوجوان کو سرکاری مہمان بنایا جائے تاکہ دوسرا کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔

https://twitter.com/x/status/1522212332436221962
واجد شاہ نے لکھا پہلے ٹمبر مافیا اب ٹک ٹاک مافیا۔

https://twitter.com/x/status/1522441992600539136
اس سے قبل بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلیے لاپرواہی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں، نوجوان جان سے بھی جاچکے ہیں،ایک نوجوان چکلالہ سکیم تھری پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوا تو گزشتہ سال کراچی میں آٹھ نوجوان جان سے گئے،دونوجوان نہر میں ڈوب گئے تھے۔