ٹین ایج مومل کو ریپ کرنے والے نے دوبارہ گینگ ریپ کروا دیا

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
تھرپارکر میں 16 سالہ مومل کی خودکشی کے واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیا، لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مومل مینگواڑ نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی ہے۔

تھر پارکر میں انصاف جیسے ناپید ہوگیا ہو اجتماعی زیادتی کاشکار ہونے والی 16 سالہ مومل ایک سال تک انصاف مانگتی رہی مگر پولیس کی کمزور تفتیش عدالتوں میں وکلاء اور کبھی ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں اور ملزمان دندناتے پھرتے رہے ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ کی سماعت سے قبل مومل کو مبینہ طور پر دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ذہنی دباؤ اور بدنامی کا خوف مومل کو خودکشی پر مجبور کرگیا

پولیس ذرائع کے مطابق دوبارہ اجتماعی زیادتی میں مرکزی ملزم بھی وہ نکلا جو پہلےہی مومل کے ساتھ زیادتی کے زیر سماعت مقدمے کا ملزم بھی ہے۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ڈی این اے میچ نہ ہونا ملزم کی رہائی کا سبب بنا ۔

دوسری جانب مٹھی اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی مومل کے تو ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے تاہم 4 دن گزر جانے کے باوجود ملزم کا ڈی این اے کے لیے نمونہ نہ لینا پولیس نظام کے لیے چیلنج ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کے ضلع تھرپارکر میں نوجوان لڑکی مومل نے کنویں میں کود کر خودکشی کی تھی ۔

source
 
Last edited by a moderator:

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیسی اندھیر نگری ہے کہ ایک ٹین ایج لڑکی کو ریپ کرنے والے نے پولیس کی مدد سے اسے تفتیشی مراحل میں ذلیل کروانا شروع کیا ایک سال گزر گیا اور کچھ نہ ہوا تو اس ابلیس کی اولاد ریپسٹ حرامی نے اس بے چاری لڑکی کو دوبارہ ریپ کرنے یعنی ذلیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور اسدفعہ اس کے بقول چار دوستوں کو بھی یہ کہہ کر شریک جرم کرلیا کہ تم بھی عیش کرلو یہ تو گشتی ہے اس کا کردار ہوتا تو پہلے ریپ پر ہی چپ رہتی
ویسے لڑکی پہلے ریپ پر خاموشی اختیار کر لے یہ پاکستان کی ایک بہت بڑی مذہبی شخصیت نے بھی فرمایا تھا
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت سے گزارش ہے کہ سارے کام چھوڑ کر پہلے اسطرف توجہ دے، فوری توجہ خدا کیلئے میری بہنوں بیٹیوں کی عزت و ناموس کو بچانے کیلئے کچھ کرو
حکومتی کام چھوڑو تمہیں کسی سے کوی خطرہ نہیں اپوزیشن تو تتر بتر ہے مولانا اندر سے ڈرے ہوے ہیں اسی لئے بڑھکیں مار رہے ہیں مگر ان کے پلے کچھ بھی نہیں
آپ آج ہی میٹنگ بلوا کر اعلی افسران کو الٹی میٹم دے دو کہ سب سے پہلے تین کیسز کے مجرموں کو پار کیا جاے وہ تین چار جو بہت مشہور کیسز ہیں ان کا فیصلہ اسی جگہ پر پولیس مقابلہ کروا کر کرو جہاں انہوں نے ایک مظلوم لڑکی کو ریپ کیا ہو تاکہ عوام کو ٹھنڈ پڑے
یاد کروا دوں کہ میرے ایک دوست پولیس افسر کو ایک ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ نے ڈکیٹی میں رکاوٹ بننے پر برسٹ مار کر شہید کردیا تھا
پولیس نے دو سال بعد سب کو پکڑا اور اسی جگہ پر لے جاکر انہیں دکھایا کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں پر تم نے پولیس افسر کو شہید کیا تھا پھر انہیں اسی جگہ بھون دیا گیا
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
میری درخواست ہے پی ٹی آی کے دوست بھی میری سپورٹ کریں، مجھے عارضی طور پر تین چار ماہ کیلئے ایس ایچ او بنا دیا جاے، تنخواہ کی ضرورت نہیں، کلاشنکوف کی قیمت میں خود بھرلوں گا
اس کے بعد مجھے صرف ریپ کے مجرموں کو ٹھکانے لگانے کی اعلی ترین ڈیوٹی دی جاے
تین ماہ کے بعد انشااللہ تعالی آپ کو کئی سال تک ریپ کا کوی کیس ہوتا دکھای نہیں دے گا
 
JusticeLover

Minister (2k+ posts)
یار پاکستانی پولیس بڑی بغیرت ہے اور جبجز و وکلا سب ہی نہلے پہ دہلہ۔
پاکستان کو اسلامی نظام کی سخت ضروت ہے۔ رپیسٹ کا سر تن سے جدا ھونا چاہیے۔ ۴ عینی شاہدوں کی شرط اب ختم کر دینی چاہیے۔
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
یار پاکستانی پولیس بڑی بغیرت ہے اور جبجز و وکلا سب ہی نہلے پہ دہلہ۔
پاکستان کو اسلامی نظام کی سخت ضروت ہے۔ رپیسٹ کا سر تن سے جدا ھونا چاہیے۔ ۴ عینی شاہدوں کی شرط اب ختم کر دینی چاہیے۔
اسلامی نظام تو آچکا ہے مگر قانون کی عملداری سب سے اہم ہوتی ہے۔ جو بالکل نہیں ہے، یہ سیاستدان ایسے نکھٹو ہیں کہ اسلامی نظام کو بھی بدنام کروا دیں گے کیونکہ نظام تب تک کچھ نہیں کرسکتا جب تک نیت درست نہ ہو خاص کر پولیس کا نظام درست نہ ہوجاے ، ویسے مہذب معاشروں میں مذہب کے بغیر بھی قانون کا نفاذ کرکے ایسے جرائم کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پنہچایا جارہا ہے
 
sumisrar

Senator (1k+ posts)
اشرافیہ کا پاکستان اور ھے
عوام کا پاکستان اور

جہاں ہر بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو کھا رہی ھے

وڈیرے تھر میں مومل کو کھا گئے

اے سی - سیکوریٹی گارڈ کو کھا گیا

شیریں مزاری - ایف آئی اے کے افسر کو کھا گئی

پچھلے تیس دنوں میں صرف پنجاب میں اشرافیہ نے
اٹھارہ غریب اور لاچار لڑکیوں کر ریپ کیا
ہمیں صرف موٹروے واقعہ کا دکھ ہوا

پاکستان میں غریب کی زندگی - کیڑے مکوڑے سے زیادہ نہیں ہے
 
1234567

Minister (2k+ posts)
یار پاکستانی پولیس بڑی بغیرت ہے اور جبجز و وکلا سب ہی نہلے پہ دہلہ۔
پاکستان کو اسلامی نظام کی سخت ضروت ہے۔ رپیسٹ کا سر تن سے جدا ھونا چاہیے۔ ۴ عینی شاہدوں کی شرط اب ختم کر دینی چاہیے۔
Dear, just for the sake of discussion that who will implement Islamic Laws.
 
JusticeLover

Minister (2k+ posts)

اسلامی نظام تو آچکا ہے مگر قانون کی عملداری سب سے اہم ہوتی ہے۔ جو بالکل نہیں ہے، یہ سیاستدان ایسے نکھٹو ہیں کہ اسلامی نظام کو بھی بدنام کروا دیں گے کیونکہ نظام تب تک کچھ نہیں کرسکتا جب تک نیت درست نہ ہو خاص کر پولیس کا نظام درست نہ ہوجاے ، ویسے مہذب معاشروں میں مذہب کے بغیر بھی قانون کا نفاذ کرکے ایسے جرائم کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پنہچایا جارہا ہے
Nahi aa chuka sab drama bazi ha aik ko bhi saza nahi mili sharia law pay. Itna mushkil system kya ha kabhi amal hi na ho.
 
مدد چاہتی ہے یہ حوا کی بیٹی
یشودھا کی ہم جنس رادھا کی بیٹی

پیمبر کی امت زلیخا کی بیٹی
ثناخوان تقدیس مشرق کہاں ہیں
 
True