ٹیکساس اسکول فائرنگ سے قبل ملزم نے اپنی دادی کو کیوں گولی ماری؟

texas11.jpg


امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعہ سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے ایک اسکول میں گزشتہ روز اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک حملہ آور نے اسکول میں آکر بچوں پر فائرنگ کردی جسے سے19 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ سے متعلق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ 18 سالہ حملہ آور نے اسکول پر حملہ کرنے کے قبل اپنی دادی کو گولی مار کر اس کا قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے حملہ آور کی دادی فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد بھی بچ گئیں تاہم انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کا تعلق ایک ہی کلاس سے تھا جبکہ حملے میں اسکول کے 2 ٹیچرز بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ٹیکساس کے حکام کے مطابق ریاستی تاریخ میں کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا، حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے حملہ آور کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں حملہ آور مارا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ریسکیو کی کارروائی شروع کی۔

پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے اسکول کی عمارت کے شیشے توڑے اور اندر داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 18 سالہ سلواڈور راموس کے نام سے ہوئی ہے۔
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
USA ma every year 40000 thousand plus depression related deaths majority young peole suicide overdose etc… and plus mc donald buger hard to buy but guns easy to buy constitutional protect sad sad sad thinking about moving to Canada
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مکافات عمل، امریکا دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرواتا ہے. دنیا کو جھوٹے شواہد دیکھا کر کمزور ممالک پر حملے کرتا ہے​
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
جسطرح فوٹو میں اس نے سوور کی طرح نتھنے پھلاے ہوے ہیں اور چہرے پر غصے کی علامات ہیں اس نوجوان کے ارادے پتا چل رہے تھے