ٹیکسلا: خاتون کو گینگ ریپ کے بعد قتل کرنیوالے افراد کو سزاسنادی گئی

po1i11.jpg


راولپنڈی میں عدالت نے خاتون سے گینگ ریپ اور بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے کے ملزمان کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا خالد محمود چیمہ نے سنایا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے گینگ ریپ کا شکار ہونے کے بعد قتل ہونیوالی خاتون کے 3 مجرمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سزا پانے والے نثار خان، عمر شہزاد اور نعیم سجاد شامل ہیں۔

ملزمان نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹیکسلا کے علاقے میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا اور لاش ایک کنوئیں میں پھینک دی تھی۔


پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر 1122 نے لاش کنویں سےنکال لی، قتل پر پردہ ڈالنے کے لیے کنویں میں بھاری مقدارمیں کچرا پھینکا گیا، کنویں سے لاش نکالنے کے لیےدو دن تک آپریشن جاری رہا۔

خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے کسی کے گھر کام کرنے کے لیے جا رہی تھی۔ملزمان نے خاتون کو مسلسل مزاحمت کرنے پر قتل کیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے میڈیکل اور دیگر ٹیسٹ کرائے تو ڈی این اے رپورٹ سے خاتون سے اجتماعی زیادتی اور قتل ثابت ہو گیا۔

پولیس نے کئی ہفتوں کی کڑی تفتیش کے بعد ڈی این سے ٹیسٹ کی مدد سے 3 ملزمان نثار خان،عمر شہزاد اور نعیم سجاد کو گرفتار کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator: